ملک کے معروف عالم دین ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ملک کے معروف عالم دین ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پنجاب کے شہر ملتان میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے کراچی کے معروف عالم دین خطیب اور نعت خواں مولانا محمد اکرم سعیدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی خبر سے دینی سماجی اور مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی جبکہ ملک بھر سے علما طلبہ اور عقیدت مندوں نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ذرائع کے مطابق مولانا محمد اکرم سعیدی ایک سفر کے دوران ملتان کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دورانِ علاج انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:صرف 4,700 روپے ماہانہ قسط پر ہونڈا موٹر سائیکل گھر لے جائیں، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

مولانا محمد اکرم سعیدی کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں واقع معروف جامع مسجد اور دارالعلوم دیارِ حبیب سے وابستہ تھے جہاں وہ کئی برسوں سے امام و خطیب کی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔

وہ اپنی مدلل خطابت عوامی اندازِ بیان، دینی تدریس اور نعت خوانی کے باعث ملک بھر میں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے۔ ان کے بیانات اور دروس کو بڑی تعداد میں لوگ سوشل میڈیا اور مختلف مذہبی اجتماعات میں سنتے تھے۔

مرحوم نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ قرآن و سنت کی تعلیم اصلاحِ معاشرہ اور نوجوان نسل کی دینی تربیت کے لیے وقف کیے رکھا۔ ان کے دروس اور خطبات میں اعتدال، اخلاق، اتحادِ امت اور اسلامی تعلیمات پر خصوصی زور دیا جاتا تھا جس کی وجہ سے انہیں عوام اور مذہبی حلقوں میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مختلف مکاتبِ فکر کے علما، مذہبی شخصیات، شاگردوں اور عقیدت مندوں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد اکرم سعیدی نے کئی دہائیوں تک دین اسلام کی خدمت، لوگوں کی اصلاح اور قرآن و سنت کی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

مرحوم کے شاگردوں اور قریبی رفقا کا کہنا ہے کہ مولانا محمد اکرم سعیدی نہایت منکسر المزاج، خوش اخلاق اور عوام سے گہرا تعلق رکھنے والی شخصیت تھے۔ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں محسوس کیا جائے گا، کیونکہ انہوں نے ہزاروں افراد کی دینی رہنمائی کی اور بے شمار طلبہ کو علمِ دین سے آراستہ کیا

editor

Related Articles