سعودی عرب پر حوثیوں کا حملہ، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

سعودی عرب پر حوثیوں کا حملہ، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان نے سعودی عرب پر حوثیوں کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

یہ مؤقف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرقِ وسطیٰ، بالخصوص یمن کی صورتحال پر منعقدہ ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ہر قسم کے ایسے اقدامات کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب دوبئی قطر ودیگر ممالک جانیوالی پروازوں سے متعلق اہم خبر

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ساتھ ہی پاکستان یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بھی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستانی نائب مندوب نے زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام فریق تحمل، مذاکرات اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کریں، کیونکہ یمن میں پائیدار امن صرف ایک جامع اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ؛سعودی عرب کا پاکستان سمیت 7ممالک کے لیے ’’پیکیج ویزا‘‘ کا اعلان

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب بیلسٹک میزائل داغے، تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے انہیں فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حوثی گروپ نے صنعا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اس کارروائی کے نتائج سامنے آئیں گے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

editor

Related Articles