فیفا ورلڈ کپ 2026 نے شائقین کی تعداد کے حوالے سے نئی تاریخ رقم کر دی

فیفا ورلڈ کپ 2026 نے شائقین کی تعداد کے حوالے سے نئی تاریخ رقم کر دی

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 نے شائقین کی تعداد کے حوالے سے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ٹورنامنٹ ابھی اختتام کو نہیں پہنچا تاہم اس نے گزشتہ دو فیفا ورلڈ کپ کے مجموعی حاضری کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فیفا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایونٹ کے ابتدائی 100 میچز میں مجموعی طور پر 65 لاکھ 27 ہزار 410 شائقین مختلف اسٹیڈیمز میں میچز دیکھنے پہنچے جو روس 2018 اور قطر 2022 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر آنے والے 64 لاکھ 36 ہزار 20 تماشائیوں سے بھی زیادہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :سب سے زیادہ گولزکا ریکارڈ ! فیفا ورلڈ کپ میں کونسی ٹیم سب پر بھاری؟

اعداد و شمار کے مطابق روس 2018 ورلڈ کپ میں 30 لاکھ 31 ہزار 768 جبکہ قطر 2022 ورلڈ کپ میں 34 لاکھ 4 ہزار 252 شائقین نے اسٹیڈیمز میں بیٹھ کر میچز کا لطف اٹھایا تھا۔

فیفا حکام کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ابھی دو سیمی فائنلز، تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل باقی ہیں جن میں بھی لاکھوں شائقین کی آمد متوقع ہے۔ اس طرح امکان ہے کہ ورلڈ کپ 2026 حاضری کے حوالے سے ایک نیا اور تاریخی عالمی ریکارڈ قائم کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :آئندہ ورلڈ کپ میں کتنی ٹیمیں شرکت کرینگی ؟ فیفا کے صدر کا بڑا بیان سامنے آگیا

ورلڈ کپ 2026 نہ صرف میدان میں سنسنی خیز مقابلوں اور نئے ریکارڈز کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے بلکہ دنیا بھر سے شائقین کی غیرمعمولی دلچسپی نے بھی اسے فیفا کی تاریخ کے مقبول ترین ٹورنامنٹس میں شامل کر دیا ہے۔

editor

Related Articles