نئی گاڑی خریدنے کا بہترین موقع ! سوزوکی آلٹو وی ایکس آر اب آسان اقساط پرحاصل کریں

نئی گاڑی خریدنے کا بہترین موقع ! سوزوکی آلٹو وی ایکس آر اب آسان اقساط پرحاصل کریں

پاکستان میں نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ سوزوکی آلٹو وی ایکس آر 2026 ماڈل اب اسلامی اجارہ (Ijarah) فنانسنگ کے تحت بھی دستیاب ہے، جس کے ذریعے خریدار آسان ماہانہ اقساط پر گاڑی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت صارفین پانچ سالہ فنانسنگ پلان کے ذریعے گاڑی خرید سکیں گے، جو ان افراد کے لیے موزوں ہے جو ایک ہی بار پوری رقم ادا کرنے کے بجائے قسطوں میں ادائیگی کو ترجیح دیتے ہیں۔

دستیاب فنانسنگ پلان کے مطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس آر 2026 کی مجموعی فنانسنگ مالیت 29 لاکھ 94 ہزار 861 روپے مقرر کی گئی ہے،  گاڑی حاصل کرنے کے لیے خریدار کو 30 فیصد سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کروانا ہوگا، جبکہ یہ سہولت صرف ان گاڑیوں پر دستیاب ہوگی جو فوری ڈیلیوری کے لیے موجود ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی سوزوکی کار کو دیں ماہرانہ دیکھ بھال وہ بھی آدھی قیمت میں!

فنانسنگ کے آغاز پر درخواست گزار کو تقریباً 9 لاکھ 14 ہزار 118 روپے بطور ابتدائی ادائیگی جمع کروانا ہوں گے۔ اس رقم میں سیکیورٹی ڈپازٹ کے علاوہ پراسیسنگ سے متعلق دیگر اخراجات بھی شامل ہیں۔

ابتدائی ادائیگی کے بعد خریدار آئندہ پانچ برس تک ہر ماہ تقریباً 56 ہزار 155 روپے بطور کرایہ یا ماہانہ قسط ادا کرے گا۔

بینک کے مطابق یہ ماہانہ قسط تخمینی ہے، کیونکہ فنانسنگ ویری ایبل پرائسنگ ماڈل (Variable Pricing Model) کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔ اگر بینک کی بنیادی شرح منافع یا مالیاتی پالیسی میں تبدیلی آتی ہے تو ماہانہ قسط میں بھی کمی یا اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سوزوکی فرونکس نے پاکستانی آٹو مارکیٹ میں دھوم مچا دی

بینک نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ فنانسنگ کی حتمی منظوری، گاڑی کی انشورنس، رجسٹریشن فیس اور دیگر اخراجات درخواست گزار کی اہلیت اور بینک کی شرائط کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔ اس لیے درخواست جمع کرانے سے پہلے تمام شرائط و ضوابط کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے۔

editor

Related Articles