بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہوں گے؟ اہم تجویز سامنے آگئی

بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہوں گے؟ اہم تجویز سامنے آگئی

پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئرپرسن اور رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے جمع کرائی ہے۔سارہ احمد کے مطابق قرارداد کا مقصد بچوں کو سوشل میڈیا کے مضر اثرات، سائبر بُلنگ، آن لائن استحصال اور غیر اخلاقی مواد سے محفوظ بنانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کے لیے محفوظ آن لائن ماحول یقینی بنانے کے لیے مؤثر قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندیاں تیز،مختلف ممالک نے نئے قوانین نافذ کر دیے

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال سے متعلق مؤثر قانونی اقدامات کیے جائیں اور عمر کی تصدیق کا باقاعدہ نظام متعارف کرایا جائے تاکہ کم عمر صارفین کی رسائی مناسب ضوابط کے تحت ممکن ہو۔

قرارداد میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے قوانین متعارف کرا رہے ہیں، اس لیے پنجاب میں بھی ایسے اقدامات کیے جانے چاہییں جو بچوں کو ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا: 16سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی تجویز

واضح رہے کہ آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکا سمیت کئی ممالک کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق مختلف قوانین اور ضوابط متعارف کرا چکے ہیں۔

editor

Related Articles