سعودی عرب ،ریاض میں گیس سلینڈر دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق

سعودی عرب ،ریاض میں گیس سلینڈر دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 6پاکستانی جاں بحق ہو گئے ، واقعے کے بعد امدادی اور سیکیورٹی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور متاثرہ مقام کو گھیرے میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا گزشتہ شب ایک رہائشی عمارت میں گیس سلینڈر پھٹنے کے باعث ہوا  جس کے نتیجے میں عمارت کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد : گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، بچوں سمیت 5 افراد زخمی

پاکستانی سفارت خانے نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سفارت خانے کے مطابق جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت، قانونی کارروائی، لواحقین سے رابطے اور میتوں کی وطن واپسی کے انتظامات کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی طور پر واقعہ گیس سلینڈر کے دھماکے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی،نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے گھر میں گیس لیکج سے 3خواتین جاں بحق

پاکستانی کمیونٹی نے اس افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

editor

Related Articles