پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر زین حامد نے نمرہ سے طلاق کی تصدیق کردی ہے ۔
اداکارہ نمرہ خان نے مئی 2026 میں برطانیہ میں مقیم پائلٹ زین حامد سے شادی کی تھی ، شادی کے بعد اداکارہ نے نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے مختلف پوسٹس بھی شیئر کیں ،بعد ازاں مخصوص سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
نمرہ خان نے اس وقت افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور نظرِ بد سے بچنے کے لیے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹائی ہیں، تاہم اب زین حامد نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے 17 جولائی کو نمرہ خان کو طلاق دیدی تھی جس کی وجہ ناقابلِ حل ذاتی اختلافات اور مختلف ترجیحات تھیں۔
زین حامد کے مطابق وہ کسی پر الزام عائد نہیں کرنا چاہتے جبکہ طلاق کی قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے اور معاملہ وکلا دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے نمرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ باہمی رضامندی سے ہونے والی علیحدگی ہے اور مرد و عورت دونوں کے لیے یکساں طور پر مشکل ہے۔
نمرہ خان کی دوسری شادی کے اختتام کی تصدیق سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں جبکہ ساتھی فنکاروں ۔