پاکستانی طلبہ کی بڑی کامیابی،جدید راکٹ لانچ کر دیا

پاکستانی طلبہ کی بڑی کامیابی،جدید راکٹ لانچ کر دیا

لاہور کے ایچی سن کالج کی راکٹری ٹیم نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے طلبہ کا تیار کردہ راکٹ ’برق‘ کامیابی سے لانچ کردیا۔

ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق راکٹ کو 11 اگست کو لانچ کیا گیا، جس نے تقریباً 3 ہزار 740 میٹر کی بلندی حاصل کی جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار میک 0.86 ریکارڈ کی گئی۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کے ساتھ اس نے3 قومی ریکارڈز بھی قائم کیے ہیں۔ ٹیم کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ راکٹ کی کارکردگی نے ہارورڈ اور ییل جیسے معروف تعلیمی اداروں سے منسلک طلبہ راکٹری کے بعض ریکارڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے آئی ایجنٹس آپس میں لڑ پڑے،ایک دوسرے کا کام بگاڑ دیا

تاہم قومی اور بین الاقوامی ریکارڈز سے متعلق ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی، اس لیے ان اعداد و شمار اور ریکارڈز کو فی الحال ٹیم کی فراہم کردہ معلومات کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے۔

اس کے باوجود یہ کامیابی پاکستان میں طلبہ کے درمیان ایرو اسپیس انجینئرنگ، راکٹری اور سائنسی تحقیق میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔ طلبہ کی جانب سے خود تیار کیے گئے راکٹ کی کامیاب لانچنگ نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کی ہے اور اسے ملک میں نوجوانوں کی سائنسی صلاحیتوں اور تخلیقی سوچ کے حوالے سے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles