نواز شریف کے قریبی عزیز اور سابق وزیر وسینیٹر نے دوسری شادی کرلی

نواز شریف کے قریبی عزیز اور سابق وزیر وسینیٹر نے دوسری شادی کرلی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کی دوسری شادی کی تقریب اسلام آباد کی ایک مقامی مارکی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب اور احباب نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ کچھ عرصہ قبل انتقال کرگئی تھیں جس کے بعد اب انہوں نے دوسری شادی کی ہے ان کی دوسری اہلیہ کا تعلق ہری پور سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

شادی کی تقریب سادگی کے ساتھ منعقد کی گئی جس میں اہل خانہ اور قریبی شخصیات نے شرکت کی اور عابد شیر علی کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:دل کا بوجھ کچھ کم ہوا، عمران خان سے متعلق فیصلے پر سعد رفیق کا ردعمل

دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن سے وابستہ سیاسی شخصیات دوستوں اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے عابد شیر علی کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

مبارکباد دینے والوں نے ان کے لیے ازدواجی زندگی میں خوشی، سکون اور کامیابی کی دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور فیصل آباد سے طویل عرصے سے ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ سابق وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی بھی رہ چکے ہیں جبکہ موجودہ دور میں سینیٹر کی حیثیت سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

عابد شیر علی کی دوسری شادی کی خبر پر ان کے سیاسی و سماجی حلقوں میں بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles