وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا، صدر زرداری

وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا، صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کشیدگی نے عالمی مارکیٹ ہلا دی ، تیل مسلسل چوتھے روز مہنگا

صدر زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مؤثر روابط ضروری ہیں ، رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑے صوبہ خصوصی توجہ اور وسائل کا حقدار ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی، وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملہ : 6 اہلکار زخمی، صوبائی وزیر محفوظ رہے

ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور اور بلوچستان کے سابق وزیر علی حسن زہری بھی ملاقات میں موجود تھے۔

editor

Related Articles