مزدور نالی صاف کرنے اترے، واپس اربوں کا خزانہ لے کر نکلے

مزدور نالی صاف کرنے اترے، واپس اربوں کا خزانہ لے کر نکلے

بیلجیئم میں تعمیراتی کام کے دوران نالی کی صفائی کرنے والے مزدوروں کو ایسا خزانہ مل گیا جس نے سب کو حیران کردیا۔ نالی کی کھدائی کے دوران درجنوں سونے کی اینٹیں اور سیکڑوں نایاب سکے برآمد ہوئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 3 ارب پاکستانی روپے بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خزانہ برسلز کے علاقے ڈینڈر موندے میں ایک عمارت کی تزئین و آرائش کے دوران سامنے آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مزدور تعمیراتی مقام پر ایک نالی کی صفائی کررہے تھے کہ انہیں ابتدائی طور پر چند نایاب سکے ملے۔ مزید کھدائی کی گئی تو بڑی مقدار میں قیمتی اشیا سامنے آنا شروع ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی بیوی کو چھوڑ کر دوسری شادی کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف بڑا فیصلہ

مزدوروں کو مجموعی طور پر 49 سونے کی اینٹیں، سونے کے سکوں سے بھری ایک بالٹی اور سیکڑوں نایاب سکے ملے۔ اتنی بڑی مقدار میں سونا اور قیمتی سکے ملنے کے بعد تعمیراتی مقام کے ذمہ دار افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے خزانہ اپنی تحویل میں لے کر اسے ایک محفوظ سرکاری مقام پر منتقل کردیا۔

جس عمارت کے قریب سے یہ خزانہ دریافت ہوا، وہ پرسی اے ڈبلیو ایسٹ فلینڈرز  نامی فلاحی ادارے سے متعلق ہے۔ حکام اب اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں سونا اور نایاب سکے نالی کے نیچے کیسے پہنچے اور ان کا تعلق کس زمانے یا شخص سے ہے۔

خزانے کی دریافت کے بعد مقام کے اطراف سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے اور بغیر اجازت داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تاکہ لوگ مزید خزانہ تلاش کرنے کے لیے غیر قانونی کھدائی نہ کرسکیں۔

editor

Related Articles