مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملہ : 6 اہلکار زخمی، صوبائی وزیر محفوظ رہے

مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملہ : 6 اہلکار زخمی، صوبائی وزیر محفوظ رہے

مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کے سیکیورٹی اسکواڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے ، صوبائی وزیر حملے میں محفوظ رہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق قلات سے کوئٹہ روانگی کے دوران  کنڈ عمرانی کے قریب وزیر داخلہ کے سیکیورٹی اسکواڈ پر فائرنگ کی گئی ، فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی اسکواڈ کے 6 اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :یادگار فتح کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پولیس کے مطابق حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے اپنے بیان میں کہا کہ مستونگ میں بزدلانہ حملے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ،  مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، پاکستان زندہ باد تھا، زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے میڈیا معاون بابر یوسفزئی نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے قافلے پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کیا، پولیس کے بہادر جوانوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا، جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

editor

Related Articles