جاپان زلزلے سے لرز اٹھا ، متعدد افراد زخمی

جاپان  زلزلے سے لرز اٹھا ، متعدد افراد زخمی

جاپان کے جزیرے ہونشو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلہ ہونشو کے مشرقی ساحلی علاقے کے نزدیک 78 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

جاپانی حکام کے مطابق  زلزلے سے متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ کچھ علاقوں میں ٹرین سروس عارضی طور پر معطل ہوئی جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اور اسکے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

جاپانی محکمۂ موسمیات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 5 شدت سے کم کا ایک اور زلزلہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :وینزویلا میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتیں 3 ہزارسے تجاوز کرگئیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث ٹوکیو کے کوتو وارڈ میں زیرِ زمین پانی کی ایک پائپ لائن بھی پھٹ گئی، جبکہ تقریباً 460 گھرانوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تاہم آج  صبح تک بجلی کی سروس بحال کردی گئی تھی۔

حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تھا،  جاپان کے جوہری بجلی گھروں میں بھی کسی قسم کی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:وینزویلا میں زلزلے نے تباہی مچادی ، 164 افراد ہلاک، ایک ہزارسے زائد زخمی

editor

Related Articles