پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کے بیٹے اور سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کے نواسے آلیار کی 2 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی جبکہ شاہین اور شاہد آفریدی نے ننھے آلیار کے لیے انتہائی محبت بھرے پیغامات شیئر کیے۔
تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہو گئیں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔
آلیار کی 2 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ایک نجی اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
تقریب کا سب سے دلکش پہلو شاہین آفریدی کا اپنے بیٹے کے ساتھ بھرپور وقت گزارنا تھا۔ شاہین آفریدی کرکٹ کی مصروفیت سے وقت نکال کر نہ صرف اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلتے نظر آئے بلکہ انہوں نے بیٹے کے ساتھ فیس پینٹنگ کی سرگرمی میں بھی حصہ لیا اور کیک کاٹنے کی تقریب میں آلیار کی خوشیوں کو دو بالا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کے گھر رمضان کی رونقیں ،افطار ڈنر میں کھلاڑیوں کا اجتماع
سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی پیغام میں شاہین آفریدی نے لکھا کہ ‘2 سال قبل آلیار کی ان کی زندگی میں آمد نے ان کی دنیا کو روشن کیا اور اسے مزید خوبصورت بنا دیا ہے’۔ دوسری جانب سابق کپتان اور آلیار کے نانا شاہد آفریدی بھی تقریب میں بچوں کے ساتھ پوری طرح گھل مل گئے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘آلیار کے ساتھ گزرے 2 سال خوشیوں، محبت اور یادگار لمحات سے بھرپور رہے ہیں’۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر اپ لوڈ ہوتے ہی کرکٹ شائقین اور مداحوں نےانہیں بے حد پسند کیا اور ننھے آلیار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی فروری 2023 میں ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے ہاں بیٹے آلیار کی ولادت ہوئی۔
شاہین اور شاہد آفریدی نہ صرف پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے 2 بڑے نام ہیں بلکہ ان کا خاندانی رشتہ بھی کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی میں شاہین شاہ آفریدی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کر یں گے : محمد عامر

