چوری شدہ فون اب ڈھونڈنا آسان، 65 سالہ شخص کی دلچسپ ایجاد

چوری شدہ فون اب ڈھونڈنا آسان، 65 سالہ شخص کی دلچسپ ایجاد

بھارت میں 65 سالہ شخص نے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری کے بغیر چوری شدہ موبائل فون ٹریس کرنے والی ایپ تیار کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے شہر پٹنہ سے تعلق رکھنے والے روی نندن سہائے نے ’گیٹ یور لوسٹ فون‘ کے نام سے ایک اینٹی تھیفٹ موبائل ایپلی کیشن تیار کی ہے، جو گمشدہ یا چوری ہونے والے فون کو ٹریس کرنے اور مشتبہ شخص کی تصویر لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

روی نندن سہائے کمپیوٹر سائنس کے طالب علم نہیں بلکہ شماریات میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے چند ماہ میں کلاؤڈ ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ سیکھی اور یہ ایپ تیار کی۔ ایپ میں ایک خاص فیچر یہ ہے کہ اگر کوئی شخص بار بار غلط پاس کوڈ ڈال کر فون ان لاک کرنے کی کوشش کرے تو فون کا فرنٹ کیمرہ اس کی تصویر لے لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خلا کے قریب سے گرایا گیا اسمارٹ فون،نتیجہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے

بعد ازاں یہ تصویر اور فون کی لوکیشن صارف کی جانب سے پہلے سے درج کیے گئے متبادل موبائل نمبرز اور ای میل ایڈریس پر بھیجی جا سکتی ہے۔روی نندن سہائے کے مطابق وہ کافی عرصے سے ایسی ایپ بنانے کا سوچ رہے تھے۔

ان کے دونوں بیٹے سافٹ ویئر ڈویلپر ہیں لیکن مصروفیات کے باعث یہ کام نہ کرسکے، جس کے بعد انہوں نے خود ایپ ڈویلپمنٹ سیکھنے کا فیصلہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق’گیٹ یور لوسٹ فون‘ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور اس کی سالانہ سبسکرپشن فیس 500 بھارتی روپے رکھی گئی ہے۔

editor

Related Articles