پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اگر کسی صارف کے موبائل بیلنس کی میعاد ختم بھی ہوجائے تو سم کے قابل استعمال رہنے کے دوران دوبارہ ری چارج کرنے پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوجائے گا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کے حقوق کے تحفظ اور ٹیلی کمیونی کیشن شعبے میں بہتر اور منصفانہ سروسز کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔