آئی فون صارفین کے لیے بڑی خبر، ایپل 9 ستمبر کو کیا نیا لانے والا ہے

آئی فون صارفین کے لیے بڑی خبر، ایپل 9 ستمبر کو کیا نیا لانے والا ہے

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 9 ستمبر کو اپنے ہیڈکوارٹرز کیلیفورنیا کے شہر کیوپرٹینو میں خصوصی لانچ ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگی۔

میڈیا کو بھیجے گئے دعوت نامے میں ’سرپرائز اینڈ شائن‘ کا جملہ نمایاں کیا گیا ہے، جبکہ روشن ایپل لوگو بھی دعوت نامے کا حصہ ہے، جس کے باعث ایونٹ میں متوقع نئی مصنوعات کے حوالے سے تجسس بڑھ گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ایونٹ میں ایپل کی جانب سے نئے آئی فون اور ایپل واچ ماڈلز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ کمپنی اپنا پہلا فولڈنگ آئی فون بھی پیش کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کی اکاؤنٹ سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی حفاظتی سہولیات متعارف

ایپل کی جانب سے رواں ہفتے نئے میک منی اور میک اسٹوڈیو ماڈلز کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جن کی ترسیل 22 ستمبر سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ایونٹ میں سری کے نئے ورژن کی رونمائی بھی متوقع ہے، جسے ’سری اے آئی‘ کے نام سے پیش کیا جاسکتا ہے۔ نیا ورژن لارج لینگویج ماڈل ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا، جس کے ذریعے سری میسجنگ، کیلنڈر اور دیگر ایپس کے ساتھ زیادہ مؤثر انداز میں کام کرسکے گی۔

یہ ایپل کا پہلا بڑا لانچ ایونٹ ہوگا جس کی قیادت جان ٹرنَس بطور چیف ایگزیکٹو کریں گے۔ موجودہ چیف ایگزیکٹو ٹم کک یکم ستمبر کو عہدہ چھوڑ کر ایگزیکٹو چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

editor

Related Articles