سونے اور چاندی کی قیمت میں پھر اضافہ ! فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

سونے اور چاندی کی قیمت میں پھر اضافہ ! فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے ، آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں صورتحال

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 181 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی،  عالمی منڈی میں آنے والی اسی تیزی کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ 

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہو گئی ،  اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کی سطح پر آ گئی۔

چاندی کی قیمت

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 578 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 43 روپے بڑھ کر 5 ہزار 639 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ان خاندانوں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے جو شادی بیاہ کے لیے زیور خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پھر سستا، قیمت میں بڑی کمی

 دوسری جانب سرمایہ کار عموماً ایسے وقت میں سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھ کر اس کی طرف دیکھتے ہیں۔ تاہم قیمتیں روزانہ بدلتی رہتی ہیں، اس لیے خریداری سے پہلے تازہ ترین ریٹ ضرور معلوم کر لیں۔

editor

Related Articles