میں بھی ایسی صورتحال سے گزر چکا ہوں، یونس خان نے رضوان کو کیا مشورہ دے دیا؟

میں بھی ایسی صورتحال سے گزر چکا ہوں، یونس خان نے رضوان کو کیا مشورہ دے دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یونس ، محمد رضوان کے حق میں سامنے آگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ بطور کرکٹر محمد رضوان کے ساتھ کھڑا ہوں، ماضی میں مجھےبھی ایسی ہی  صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور میرے معاملات چار ماہ تک چلے تھے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ہم بطور کرکٹر پی سی بی سے بڑے نہیں ہوسکتے لہٰذا اس معاملےمیں احتیاط سےگفتگوکرنےکی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے نے محمد رضوان سے کیا کیا تفصیلات مانگیں، آزاد ڈیجیٹل نے سوالنامہ حاصل کر لیا

انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ہے، رضوان کو چاہیے پروسس کو فالو کریں، ہم کسی کے وکیل نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کیس سے متعلق کچھ معلوم ہے، محمد رضوان کے ساتھ سارا معاملہ ایک آفیشل ٹور پر ہوا ہے، جب تک کیس کا نتیجہ نہیں آجاتا، بات کرتے وقت احتیاط سےکام لیناچاہیے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو جواباً خط لکھا جس میں انہوں نے 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس مل گیا ہے، میں 2 اکتوبر کو انکوائری میں شامل ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : اپنے “انتقال ” کی خبر سن کر اعظم خان کا مزاحیہ ردعمل ، ویڈیو وائرل

editor

Related Articles