ملک میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پھر سستا، قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پھر سستا، قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ،  گزشتہ روز اضافے کے بعد آج سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ہوئی ہے ، اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے جہاں  2572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت  3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی کمی

مقامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے جہاں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالرز کم ہو کر 4161 ڈالرز فی اونس رہ گئی۔

مقامی قیمتیں عموماً عالمی مارکیٹ کے رجحان سے جڑی ہوتی ہیں، اس لیے عالمی سطح پر کمی کا اثر پاکستان کی مارکیٹ پر بھی نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مہنگائی کا جن بے قابو، چکن اور انڈے بھی مہنگے

یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ یعنی ایک دن کے اضافے کے بعد آج قیمت میں کمی آئی ہے، جو مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایک ہی کمپنی کے اسٹاک یا شیئرز میں ساری جمع پونجی لگا دینا خطرناک ، مگر کیوں؟

قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے باعث سونا خریدنے یا بیچنے والوں کو خاص طور پر محتاط رہنا پڑ رہا ہے لہذا  خریداری سے پہلے اسی دن کا تازہ ریٹ ضرور معلوم کر لیں، کیونکہ جیولرز کے نرخ اور ایسوسی ایشن کے ریٹ میں فرق ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles