دماغ کی باتیں پڑھنے والی ہیڈفونز آگئے ، ٹیکنالوجی نے دنیا کو حیران کردیا

دماغ کی باتیں پڑھنے والی ہیڈفونز آگئے ، ٹیکنالوجی نے دنیا کو حیران کردیا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نیورایبل نے جدید ترین ہیڈفونز “نیورایبل ون” متعارف کرا دیے ہیں، جو 12 ای ای جی سینسرز کی مدد سے آڈیو کے ساتھ ساتھ انسانی دماغ کی سرگرمیوں، تھکاوٹ اور توجہ کا براہِ راست ریکارڈ بھی رکھیں گے۔

سمارٹ ہیڈفونز اب صرف موسیقی سنانے تک محدود نہیں رہے، بلکہ ہماری توجہ اور تھکاوٹ تک کا حساب رکھنے لگے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنے دماغ کا ڈیٹا کسی کمپنی کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں؟

چارسو ننانوے ڈالرز مالیت کے یہ ہیڈفونز ذہنی صحت کو مانیٹر کرنے کے لیے اسمارٹ واچز کی طرح ایک بہترین برین ٹریکر کے طور پر کام کریں گے۔

دماغی سرگرمیوں کی مسلسل ٹریکنگ جس طرح فٹنس ٹریکرز دل کی دھڑکن اورقدم گنتے ہیں بالکل اسی طرح یہ ہیڈفونز آپ کے دماغ کی ڈائری مرتب کرتے ہیں۔

ان کے ایئر پیڈز میں لگے 12 سینسرز آئی او ایس (آئی او ایس) اور اینڈرائیڈ ایپ کے ذریعے صارف کی توجہ، ذہنی بوجھ، تھکاوٹ اور الفا پیک فریکوئنسی کو ٹریک کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہر جواب اے آئی سے لیتے ہیں؟ نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

یہ سینسرز اس وقت متحرک ہو جاتے ہیں جب ہیڈفونز کو ایپ کے ساتھ منسلک کر کے پہنا جاتا ہے ،  یہ ٹیکنالوجی دماغی سرگرمیوں کے برقی سگنلز کو لائیو ریڈنگز میں تبدیل کر دیتی ہے۔

اس ڈیوائس کا ایک انتہائی دلچسپ فیچر برین بیٹری ہے جو نیند کی کمی، ذہنی تناؤ اور دماغی بوجھ کا جائزہ لے کر بتاتا ہے کہ آپ کے دماغ میں کام کرنے کی کتنی توانائی باقی ہے۔

ماہرین کے مطابق دماغی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے ایسے آلات مستقبل میں روزمرہ زندگی کا حصہ بن سکتے ہیں، کیونکہ یہ صارف کو اپنی توجہ اور تھکاوٹ سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ تاہم اس کے ساتھ ذاتی ڈیٹا کے تحفظ اور رازداری کے سوالات بھی اٹھتے ہیں، کیونکہ دماغی سرگرمی کا ریکارڈ انتہائی حساس معلومات میں شمار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ریلز پر ویوز نہیں آ رہے؟ انسٹا گرام ایڈٹس ایپ میں اے آئی اسسٹنٹ متعارف

اس لیے ایسی مصنوعات کے استعمال سے پہلے ان کی پرائیویسی پالیسی اور ڈیٹا سنبھالنے کے طریقے کو سمجھنا ضروری ہے۔ آنے والے وقت میں یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ صارفین اس ٹیکنالوجی کو کس حد تک اپناتے ہیں۔

editor

Related Articles