کیا آپ کے پاس بھی تھی؟ وہ 5 گاڑیاں جو رواں سال خاموشی سے پاکستان سے رخصت ہو گئیں

کیا آپ کے پاس بھی تھی؟ وہ 5 گاڑیاں جو رواں سال خاموشی سے پاکستان سے رخصت ہو گئیں

پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں 2026 کے دوران کئی بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جہاں نئی گاڑی خریدنے والے صارفین کیلئے دستیاب آپشنز میں بھی تبدیلی آئی ۔

رواں سال کچھ گاڑیوں کی مقامی پیداوار کا سلسلہ ختم ہوگیا، کچھ پرانے ماڈلز کی جگہ نئی جنریشن نے لے لی، جبکہ ایک مقبول گاڑی کے دو ویرینٹس بھی مارکیٹ سے باہر ہوگئے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تمام گاڑیوں کو مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا ،  کہیں صرف موجودہ جنریشن کا اختتام ہوا تو کہیں ایک ہی ماڈل کے مخصوص ویرینٹس کو ختم کیا گیا۔

2026 میں کن گاڑیوں کی رخصتی ہوئی؟

کِیا پیکانٹو

کِیا پیکانٹو ان گاڑیوں میں شامل ہے جن کی پاکستان میں موجودہ مقامی پروڈکشن کا اختتام ہوا  ، چھوٹی گاڑیوں کے شعبے میں اپنی جگہ بنانے والی پیکانٹو اب نئی گاڑیوں کی مارکیٹ میں پہلے کی طرح دستیاب نہیں رہی۔

ہونڈا BR-V

ہونڈا کی 7 نشستوں والی BR-V بھی 2026 میں پاکستانی مارکیٹ سے رخصت ہونے والی نمایاں گاڑیوں میں شامل ہوگئی، اس ماڈل کی مقامی پروڈکشن ختم ہونے کے بعد صارفین کیلئے ایک معروف 7 سیٹر آپشن کم ہوگیا۔

MG HS

MG نے اپنی پہلی جنریشن HS کو مارکیٹ سے ہٹا کر نئی جنریشن متعارف کرادی، اس تبدیلی کے بعد پرانا HS ماڈل پاکستانی نئی گاڑیوں کی مارکیٹ سے باہر ہوگیا۔

MG ZS

MG ZS بھی ان گاڑیوں میں شامل ہے جن کی پہلی جنریشن نے 2026 میں پاکستانی مارکیٹ میں اپنا سفر مکمل کیا، کمپنی نے پرانے ماڈل کی جگہ نئی جنریشن متعارف کرائی۔

سوزوکی کلٹس کے دو ویرینٹس

سوزوکی کلٹس کا معاملہ دیگر گاڑیوں سے کچھ مختلف ہے۔ کلٹس مکمل طور پر بند نہیں ہوئی بلکہ اس کے دو ویرینٹس کو ختم کردیا گیا، جبکہ VXL ویرینٹ بدستور لائن اپ میں موجود رہا۔

گاڑیوں کی مارکیٹ میں تبدیلی کیوں آئی؟

پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں گاڑیوں کے ماڈلز اور ویرینٹس میں تبدیلی کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ کمپنیاں نئی ٹیکنالوجی، نئی جنریشن اور صارفین کی بدلتی ضروریات کے مطابق اپنے ماڈل لائن اپ کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بی وائے ڈی کی نئی انٹری ، پہلی مقامی اسمبل گاڑی SEALION 6 متعارف

اسی سلسلے میں 2026 کے دوران کچھ گاڑیوں کی موجودہ جنریشنز نے مارکیٹ سے رخصت لی جبکہ بعض گاڑیوں کے مخصوص ویرینٹس ختم کردیئے گئے۔

صارفین کیا کریں؟

ان تبدیلیوں کا سب سے نمایاں اثر نئی گاڑی خریدنے والے صارفین پر پڑتا ہے، کیونکہ مارکیٹ میں دستیاب آپشنز وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں ، تاہم کسی گاڑی کا موجودہ ماڈل یا ویرینٹ بند ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ سڑکوں پر موجود ان گاڑیوں کی خرید و فروخت یا استعمال بھی ختم ہوگیا ، اس کا تعلق بنیادی طور پر نئی گاڑیوں کی مارکیٹ میں کمپنی کے موجودہ لائن اپ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا پاکستان نے مقبول گاڑی بی آر وی کی فروخت بند کر دی

یوں 2026 میں پاکستان کی آٹو مارکیٹ سے پانچ معروف گاڑیوں کے موجودہ ورژنز یا ویرینٹس رخصت ہوئے، جبکہ بعض کی جگہ نئی جنریشن نے لے لی ہے۔

editor

Related Articles