یوٹیوب صارفین کے لیے نئی مشکل، براؤزر پر لاگ اِن بند

یوٹیوب صارفین کے لیے نئی مشکل، براؤزر پر لاگ اِن بند

یوٹیوب پر ٹی وی اور گیمنگ کنسولز کے سائن اِن سے متعلق مسئلہ حل ہونے کے بعد ویب صارفین کو ایک نئے لاگ اِن مسئلے کا سامنا ہے۔

گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے کچھ صارفین شکایت کر رہے ہیں کہ ان کے گوگل اکاؤنٹس دیگر سروسز پر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں، تاہم وہ اپنے براؤزر کے ذریعے یوٹیوب میں سائن اِن نہیں کر پا رہے۔

ایک ریڈٹ صارف نے بتایا کہ اس نے کوکیز صاف کرنے، مختلف براؤزرز استعمال کرنے، ان کاگنیٹو موڈ آزمانے، پاس ورڈ تبدیل کرنے اور دوسرے کمپیوٹر سے سائن اِن کرنے سمیت کئی طریقے آزمائے، لیکن مسئلہ برقرار رہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ متاثرہ اکاؤنٹس یوٹیوب کی موبائل ایپ پر معمول کے مطابق کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:دماغ کی باتیں پڑھنے والی ہیڈفونز آگئے ، ٹیکنالوجی نے دنیا کو حیران کردیا

یوٹیوب کمیونٹی میں سامنے آنے والی ایک اور رپورٹ میں بھی اسی نوعیت کے مسئلے کی نشاندہی کی گئی۔ صارف گوگل اکاؤنٹ، گوگل ڈیش بورڈ اور گوگل ٹیک آؤٹ تک رسائی حاصل کر رہا تھا اور یہ سروسز اس کے یوٹیوب ڈیٹا کو بھی درست طور پر پہچان رہی تھیں۔

تاہم براؤزر کے ذریعے یوٹیوب میں سائن اِن کرنے کی کوشش ناکام ہو رہی تھی اور اس کے بعد لگتا ہے ہماری ٹیوبز بند ہوگئی ہیں’Our tubes must be clogged‘ کا ایرر میسج ظاہر ہورہا تھا۔ ابھی دستیاب معلومات کے مطابق یہ مسئلہ صرف بعض ویب صارفین کو متاثر کررہا ہے، جبکہ موبائل ایپ پر اکاؤنٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles