سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، فتنہ الخوارج کے تین اہم سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، فتنہ الخوارج کے تین اہم سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کےعلاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیاگیا ، جہنم واصل ہونے والے 8 دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے3اہم سرغنہ بھی شامل ہیں ۔

غیر ملکی کرنسی اور اسلحہ برآمد 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سےغیر ملکی کرنسی اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا  ہے ۔

امن کے قیام کا عزم

سیکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے، فورسز کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی اور ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خراج تحسین

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو آپریشن میں ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کو سراہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیرداخلہ کا پیغام

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں 8 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہےکہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج  اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ، اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :دہشتگردوں کیلئے زمین تنگ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کا کڑا وار، 4 دہشتگرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کے سنگین خطرات سے دوچار ہے، جہاں سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کی کمر توڑرہی ہیں ، وہیں صوبائی حکومت کا لانگ مارچ دہشتگردی کیخلاف  ان کی غیر سنجیدگی کو واضح کرتا ہے ۔

editor

Related Articles