اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر پر مسلط کیے گئے اس انتشار پسند سیاسی احتجاج نے عام عوام، مریضوں اور تاجر برادری کی زندگی کو جہنم بنا کر رکھ دیا ہے۔
مارچ کے طے شدہ روٹس اور گردونواح کے علاقوں میں تحریک انصاف کے بد نظم کارکنان کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی وجہ سے گھنٹوں پر محیط بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔
اس سنگین اور تشویشناک صورتحال میں سب سے زیادہ دل دہلا دینے والے مناظر وہ تھے جہاں ایمرجنسی میں ہسپتال جانے والی ایمبولینسیں گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہیں اور ان میں موجود شدید بیمار اور زخمی مریض راستے کے لیے تڑپتے رہے۔
انسانیت سے عاری اس سیاسی تماشے کے باعث شہریوں کو جو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اس نے تحریک انصاف کا بے حس اور ظالمانہ چہرہ پوری قوم کے سامنے ننگا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مارچ کے آغاز سے قبل ہی پی ٹی آئی کارکنان آپس میں گتھم گتھا، بدترین بد نظمی، تلخ کلامی اور ہاتھا پائی
دوسری طرف اس انتشار کے باعث ملک کے اہم تجارتی مراکز اور منڈیاں مکمل طور پر بند کرنی پڑیں جس کی وجہ سے تاجر برادری کو اربوں روپے کے ناقابلِ تلافی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تاجر رہنماؤں نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اس بلا جواز سیاسی گندا کاری نے ان کے روزگار کا بھٹہ بٹھا دیا ہے اور دیہاڑی دار طبقے کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے۔
تاجروں اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر ملک کی معاشی شاہراہوں کو بلاک کرنا اور مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا کوئی سیاسی خدمت نہیں بلکہ کھلم کھلا غنڈہ گردی اور دہشت ہے۔
عام عوام میں اس وقت تحریک انصاف کے اس ظالمانہ قدم کے خلاف شدید غم و غصہ اور غضب کی لہر پائی جا رہی ہے اور لوگ اس بے مقصد مارچ کو اپنے روزمرہ کے سکون پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔


