پی ٹی آئی لانگ مارچ کے بڑے دعوے ہوا میں اڑ گئے ، ڈرپوک قائدین، شرمناک چھوٹے قافلے، 50 ہزار کے ہدف پر 100، 200   کا ہجوم اور مقامی قیادت بندے نکالنے میں مکمل ناکام!

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے بڑے دعوے ہوا میں اڑ گئے ، ڈرپوک قائدین، شرمناک چھوٹے قافلے، 50 ہزار کے ہدف پر 100، 200   کا ہجوم اور مقامی قیادت بندے نکالنے میں مکمل ناکام!
  تحریک انصاف کے چیئرمین اور اعلیٰ کمانڈ کی جانب سے مارچ کے لیے جو ڈینگیں ماری جا رہی تھیں اور ہر رہنما کو جتھے لانے کا حکم دیا گیا تھا  اس کا حشر اتنا عبرتناک اور شرمناک ہوگا  اس کا اندازہ خود پارٹی رہنماؤں کو بھی نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت نے اپنے ہر رکنِ اسمبلی اور ضلاعی صدر کو سخت ترین ہدایات دیتے ہوئے 40 سے 50 ہزار افراد کے بھاری بھرکم قافلے ساتھ لانے کا حتمی ہدف دیا تھا  مگر جب میدان میں اترنے کا وقت آیا تو رہنماؤں کی ہوا نکل گئی۔

 طویل ترین روٹس اور 12 سے زائد بڑے مقامات کا اعلان کرنے کے باوجود سہیل آفریدی اور ان کے سیاسی حواری عوام کو متحرک کرنے میں بالکل نالائق اور ناکام ثابت ہوئے۔
ذرائع کے مطابق  اکثر نام نہاد ‘طاقتور’ رہنماؤں کے پیچھے 100 سے 200 سے زیادہ افراد موجود نہیں تھے  جبکہ جن رہنماؤں نے بڑے دعوے کیے تھے  ان کی گاڑیاں خالی سڑکوں پر محض ہارن بجاتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ،شہریوں کی زندگی عذاب، مریض تڑپتے رہے ، پی ٹی آئی مارچ نے تاجروں کا بھٹہ بٹھا دیا

اس پورے ڈرامے میں محض شفیع جان نامی رہنما ایسے نکلے جن کے ساتھ تمام قائدین کی نسبت زیادہ لیکن مسکین انداز میں محض 300 افراد کا ٹولا موجود تھا! دیگر تمام اراکینِ اسمبلی نے جب اپنے علاقوں سے عوام کو باہر نکالنے کی التجا کی تو عوام نے ان کے منہ پر انکار کا طمانچہ مارتے ہوئے ساتھ نکلنے سے صاف منع کر دیا۔

 قیادت کی تمام تر توقعات اور اہداف کا یوں مٹی میں مل جانا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کا سیاسی قد کاٹھ صرف زبانی جمع خرچ اور دعوؤں تک محدود ہے جبکہ حقیقت میں ان کا اثر و رسوخ بالکل ختم ہو چکا ہے۔

editor

Related Articles