پی ٹی آئی کی نحوست ختم ہونے کے بعد کے پی میں رونق لوٹ آئی ،پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کل صبح سے دوبارہ بحال ہو جائے گی، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی آر ٹی کی بحالی کے بعد تمام روٹس پر بسوں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی، جس سے شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔
بی آر ٹی سروس بحال
بی آر ٹی سروس کل صبح سے بحال کر دی جائے گی اور تمام روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔ سروس کی بحالی سے روزانہ سفر کرنے والے شہری دوبارہ بی آر ٹی کے ذریعے اپنی منزلوں تک پہنچ سکیں گے،پشاور میں بی آر ٹی شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ ہے، اس لیے سروس کی بحالی سے شہر میں آمدورفت معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ذرائع کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں کل سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ پشاور سمیت ان علاقوں میں اسکول، کالجز اور جامعات معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں گے جہاں بندش برقرار رکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا،تعلیمی اداروں کی دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز طلبہ، والدین اور اساتذہ کے لیے اہم پیش رفت ہے، تاہم صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں طور پر اسکول کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
معمولات زندگی کی بحالی کی جانب پیش رفت
بی آر ٹی سروس کی بحالی اور صوبے کے بیشتر اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے سے خیبرپختونخوا میں معمولات زندگی کی بحالی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔