12 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
انجام کو پہنچنے والے دہشتگرد بلوچ عوام کو لوٹنے، علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔
اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
سیکیورٹی فورسز کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والے سامان میں آر پی جی سیون کے 5 گولے شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران میگزینز سمیت 5 جدید ہتھیار، 3 موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لی گئیں۔