سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، کوشل مینڈس پہلی بار قیادت سنبھالیں گے

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، کوشل مینڈس پہلی بار قیادت سنبھالیں گے

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے ، یہ ان کی بطور ٹیسٹ کپتان پہلی ذمہ داری ہوگی۔

نئی قیادت

دھننجایا ڈی سلوا نے سیریز کے لیے ٹیم کے انتخاب سے پہلے ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی تھی، جس کے بعد بورڈ نے کوشل مینڈس کو نیا کپتان مقرر کیا۔ 31 سالہ مینڈس 75 ٹیسٹ میچوں میں 4,836 رنز بنا چکے ہیں ، ڈی سلوا نے کپتانی نئی نسل کے حوالے کرنے کی بات کی، تاہم وہ بطور کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

اسکواڈ کے نمایاں نام

بیٹنگ میں پاتھم نسانکا، دنیش چندی مل اور کمینڈو مینڈس شامل ہیں، جبکہ ڈی سلوا مڈل آرڈر میں تجربہ فراہم کریں گے جبکہ  باؤلنگ میں اسپنر پرابتھ جیاسوریا کے ساتھ تیز باؤلرز لہیرو کمارا، آسیتھا فرنینڈو اور ایشان مالنگا کو منتخب کیا گیا ہے۔

شیڈول

سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے قبل 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا ، پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے نے محمد رضوان سے کیا کیا تفصیلات مانگیں، آزاد ڈیجیٹل نے سوالنامہ حاصل کر لیا

 یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہے، یعنی دونوں ٹیموں کے لیے پوائنٹس بھی داؤ پر ہوں گے۔

پاکستان کے لیے مہمان ٹیم ایک نئے کپتان کے ساتھ آ رہی ہے، جبکہ سری لنکا کے لیے یہ ایک آزمائش ہے کہ مینڈس کی قیادت میں ٹیم پاکستانی کنڈیشنز میں کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔

اس سے قبل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی ۔

editor

Related Articles