این سی سی آئی اے نے محمد رضوان سے کیا کیا تفصیلات مانگیں، آزاد ڈیجیٹل نے سوالنامہ حاصل کر لیا

این سی سی آئی اے نے محمد رضوان سے کیا کیا تفصیلات مانگیں، آزاد ڈیجیٹل نے سوالنامہ حاصل کر لیا

قومی کرکٹر محمد رضوان کے خلاف نیشنل سائبر کرائمز انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)  میں انکوائری کے معاملے پر آزاد ڈیجیٹل نے طلب کی گئی تفصیل سے متعلق سوالنامے کی کاپی حاصل کرلی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  این سی سی آئی اے  کے وکیل  اسٹنٹ اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر نے پانچ صگٓفحات پر مشتمل سوالنامہ ہائیکورٹ میں  پیش کردیا ۔

 ذاتی معلومات اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب 

آزاد ڈیجیٹل کے حاصل شدہ این سی سی آئی اے  کے پیش کردہ سوالنامے میں محمد رضوان سے انکی ولدیت، تاریخ پیدائش، جائے پیدائش، اہلیہ کا نام، بچوں کی تفصیلات سے متعلق پوچھا گیا ہے جبکہ محمد رضوان کے استعمال میں گذشتہ دس سال میں فیس بک، ٹویٹر، انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس کی تفصیلات مانگی گئیں ۔

اس سوالنامے میں قومی کرکٹر سے آمدن ،  بینک اکاؤنٹس، جائیداد اور بیرونِ ملک دوروں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :معاذ صداقت نے سی پی ایل میں تاریخ رقم کردی، تیز ترین سنچری بنانیوالے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

کرکٹر سے گذشتہ پانچ سال کے دوران تنخواہ کے ذرائع، کرائے کی مد میں آمدن، کاروباری آمدن، زرعی آمدن کی تفصیلات مانگی گئیں جبکہ  رضوان سے بینک میں موجود رقم پر منافع کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے ۔

اس سوالنامے میں 5 سال میں کیئے گئے گھریلو اخراجات ، بچوں کے تعلیمی اخراجات کی تفصیلات بھی مانگی گئیں جبکہ  محمد رضوان سے وراثتی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔

آمدن، جائیداد اور بیرونِ ملک دوروں کی تفصیلات 

محمد رضوان کو کس سے وراثتی جائیداد منتقل ہوئی اور اسکا ثبوت فراہم کرنے کا بھی کہا گیا اور پانچ سال کے دوران جائیداد کی خرید و فروخت کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں تھیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ گذشتہ پانچ سال کے دوران کیئے گئے بین الاقوامی دورے، اخراجات، اور قیام کی مدت سے متعلق تفصیلات اور گزشتہ پانچ سال میں کرکٹر نے اندرون ملک کتنا سفر کیا، اسکی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان کی ’این سی سی آئی اے‘ میں، کرکٹر نے اہم سوالات کھڑے کردیے

سوالنامے میں گزشتہ پانچ سال کے تمام بینک اکاونٹس، کریڈٹ کارڈز  کی تفصیلات بھی مانگی گئیں جبکہ اس ہی  عرصے کے  دوران کرکٹر نے کسی سے کوئی قرض لیا تو اسکی تفصیل بھی فراہم کیے جانے کا کہا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کی کارروائی کے خلاف قومی کرکٹر محمد رضوان کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں متعلقہ فورم پر پیش ہو کر شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا حکم دیا ہے۔

محمد رضوان نے اپنی این سی سی آئی اے کی طلبی کو عدالت میں چیلنج کیا تھا ۔

editor

Related Articles