ڈراموں پر پابندی، بھارتی حکومت کو پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آنے کا خوف ہے ، فیصل قریشی

ڈراموں پر پابندی، بھارتی حکومت کو پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آنے کا خوف ہے ، فیصل قریشی

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی لگانے کی کوششوں کے پیچھے چھپی اہم وجہ بتادی ۔ 

حال ہی میں فیصل قریشی نے اس معاملے پر ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ان کے ذریعے پاکستان کا مثبت تاثر سامنے آنے سے خوفزدہ تھی۔

فیصل قریشی نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود بھارتی ناظرین نے پاکستانی ڈرامے دیکھنا بند نہیں کیے بلکہ وی پی این کا استعمال شروع کر دیا ،  عوام کی دلچسپی برقرار رہنے کے باعث بالآخر بھارتی حکومت کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں :امیتابھ بچن کا کام جاری رکھنے کا اعلان، ریٹائرمنٹ سے متعلق کیا کہا؟

اداکار کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی بدولت بھارتی عوام کو معلوم ہوا کہ پاکستان میں بھی عام، تعلیم یافتہ اور مہذب لوگ بستے ہیں، یہی وجہ تھی کہ حکومت نے ان ڈراموں کا اثر محدود کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے گفتگو کے دوران پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت اور بھارتی ناظرین کی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرامے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles