شکست سے بچنے کی کوشش یا انجری کا بہانہ؟ افغان کرکٹر کے انداز پر قہقہے

شکست سے بچنے کی کوشش یا انجری کا بہانہ؟ افغان کرکٹر کے انداز پر قہقہے

افغانستان کے کرکٹر قیس احمد نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے آخری لمحات میں ایسا انداز اپنایا کہ شائقین کو 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گلبدین نائب کا مشہور واقعہ یاد آگیا۔

میچ کے پانچویں روز کھیل ختم ہونے میں چند منٹ باقی تھے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے صرف2وکٹیں درکار تھیں۔ ایسے میں قیس احمد نے گیند کا دفاع کرنے کے بعد اچانک اپنی ہیمسٹرنگ پکڑ لی اور میدان میں بیٹھ گئے۔

ان کے اس انداز کو وقت ضائع کرنے کی کوشش قرار دیا گیا، جس پر کمنٹیٹرز بھی ہنسی نہ روک سکے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے نے توجہ حاصل کی اور شائقین نے اسے گلبدین نائب کے مشہور واقعے سے جوڑنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:فخر زمان کی تاریخی کامیابی، ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

واضح رہے کہ گلبدین نائب 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ کے دوران انجری جیسا انداز اپنانے کے باعث خبروں میں آئے تھے، جسے شائقین نے بعد میں ایک میم کی شکل دے دی۔

قیس احمد نے اس ٹیسٹ میچ میں 80 گیندوں پر 49 رنز کی مزاحمت سے بھرپور اننگز کھیلی، جس کی بدولت افغانستان نے یقینی دکھائی دینے والی شکست کو ڈرا میں تبدیل کردیا۔

editor

Related Articles