بلوچستان بدلے گا تو ایسے، نواں کلی میں جدیدہسپتال کی تعمیر عوامی خدمت کی نئی مثال

بلوچستان بدلے گا تو ایسے، نواں کلی میں جدیدہسپتال کی تعمیر عوامی خدمت کی نئی مثال

بلوچستان کے علاقے نواں کلی میں صوبائی حکومت کی جانب سے جدید ترین سرکاری ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے، جسے عوامی خدمت اور صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

نواں کلی میں تعمیر کیے گئے اس ہسپتال کی جدید عمارت نے توجہ حاصل کرلی ہے،  ہسپتال  کی تعمیر کو اس بات کی مثال قرار دیا جا رہا ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبے شہریوں کے دل جیتنے اور حکومت پر اعتماد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کسی بھی حکومت کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے، صحت کے شعبے میں جدید سہولتوں کی فراہمی نہ صرف شہریوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ عوامی خدمت کے عملی اقدامات کو بھی نمایاں کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کا اقدام، 173 جوان پاک فوج کا حصہ بن گئے

نواں کلی میں جدید سرکاری اسپتال کی تعمیر کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری سطح پر اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو اس منصوبے پر سراہا جا رہا ہے عوامی حلقوں میں اس نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ حقیقی عوامی مقبولیت نعروں کے بجائے عملی کاموں سے حاصل ہوتی ہے۔

بلوچستان جیسے صوبے میں صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی عوامی ضروریات پوری کرنے اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔

editor

Related Articles