آسمان میں اڑتے طیارے میں دھواں، مسافروں پر خوف طاری

آسمان میں اڑتے طیارے میں دھواں، مسافروں پر خوف طاری

بھارت میں انڈیگو ایئرلائن کی ایک پرواز کے دوران مسافر کے پاور بینک میں آگ لگنے سے طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مسافروں کی حفاظت سے متعلق سوالات بھی سامنے آنے لگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 اکتوبر کو انڈیگو ایئرلائن کی پرواز دہلی سے چنئی جا رہی تھی کہ اچانک طیارے میں سامان رکھنے والے اوپری خانے سے دھواں اٹھنے لگا۔

اوپری خانے سے دھواں اٹھا تو مسافروں میں خوف پھیل گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مسافر کے پاور بینک میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد طیارے میں موجود مسافر خوفزدہ ہو گئے اور اپنا سامان نکالنے لگے۔ صورتحال کے پیش نظر عملے نے فوری کارروائی کی اور آگ پر قابو پا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کے لیے نئی پریشانی ،پہلے کاکروچ اب مکھی جنتا پارٹی کی انٹری

پائلٹس نے طیارے کا رخ حیدرآباد کی جانب موڑ دیا

ایئرلائن کے مطابق احتیاطی تدبیر کے طور پر پائلٹس نے طیارے کا رخ حیدرآباد کی جانب موڑ دیا۔ پرواز حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گئی۔ میڈیا پورٹس کے مطابق واقعے میں تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔

پاور بینک طیاروں میں خطرہ کیوں بن سکتے ہیں؟

پاور بینک میں لیتھیم آئن بیٹری استعمال ہوتی ہے، جو خراب ہونے، زیادہ گرم ہونے یا نقصان پہنچنے کی صورت میں آگ پکڑ سکتی ہے۔ اسی وجہ سے ہوائی سفر کے دوران پاور بینک اور اضافی لیتھیم بیٹریوں کے لیے مخصوص حفاظتی قواعد پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

editor

Related Articles