کے پی میں گورننس اورسیکیورٹی کی بہتری کا نیا دور، ہر ہفتے مثبت پیش رفت کا عزم

کے پی میں گورننس اورسیکیورٹی کی بہتری کا نیا دور، ہر ہفتے مثبت پیش رفت کا عزم

 سینئر صحافی اور تجزیہ کار شہزاد اقبال نے اہم عہدیداروں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں اور گفتگو کی روشنی میں خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال اور نئے سیاسی و انتظامی سیٹ اپ کے حوالے سے اہم تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

  ملاقاتوں کا احوال بیان کرتے ہوئے شہزاد اقبال نے بتایا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ نیا سیٹ اپ کتنے عرصے تک چلے گا اور معاملات کب تک بہتر ہوں گے (آیا چھ ماہ، ایک سال یا اگلے الیکشن تک)، تو کوئی حتمی ٹائم فریم نہیں دیا گیا کیونکہ یہ ایک انتہائی پیچیدہ مسئلہ ہے جس میں گورننس اور سیکیورٹی دونوں کے سنگین چیلنجز شامل ہیں۔ تاہم، انہیں یہ یقین دہانی ضرور کرائی گئی ہے کہ ہر ہفتے اور ہر مہینے ایک واضح اور مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئے گی، جس سے دہشت گردی میں کمی اور گورننس کے مسائل حل ہوتے دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کے معدنیات پر بڑا دعویٰ، پیسہ کہاں جا رہا ہے؟ سید شاہ رضا کے تہلکہ خیز انکشافات

ملاقاتوں میں سب سے بڑی ‘لینڈ مارک ڈیولپمنٹ’ یہ قرار دی گئی کہ خیبر پختونخوا کی وہ سابقہ حکومت جو دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کر رہی تھی اور نہ ہی وفاق سے تعاون کرنے پر آمادہ تھی، اب اقتدار سے ہٹ چکی ہے۔ فیصلہ سازوں کا ماننا ہے کہ یہ حکومت دہشت گردی کو ہوا دینے والا سب سے بڑا عنصر تھی جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔

خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کئی بڑے فیصلوں کا انکشاف کرتے ہوئے شہزاد اقبال نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں ٹیرر-کرائم گٹھ جوڑ، منشیات (ڈرگ) سے جڑے نیٹ ورکس، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور افغانستان سے آ کر خیبر پختونخوا میں بسنے والے اور پھر دیگر شہروں میں پھیل جانے والے غیر قانونی افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے انہیں واپس بھیجا جائے گا۔ اس کے علاوہ انسدادِ دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیررازم) کے تمام انیبلرز کو متحرک کر دیا گیا ہے، جس میں پولیس اور سی ٹی ڈی (Counter Terrorism Department) کی استعداد کار کو بڑھانا سب سے بنیادی قدم ہے۔

آخر میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ دہشت گردی کے واقعات کو جو ایک مخصوص انداز میں گلوریفائی (رومانوی یا ہیروئن کے طور پر پیش) کیا جاتا تھا، اب اس پر مکمل پابندی ہوگی اور عوام تک حقائق پر مبنی درست معلومات پہنچائی جائیں گی، تاکہ آنے والے دنوں میں مثبت سمت میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔

editor

Related Articles