خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد ضلع مردان میں برسوں سے التوا کا شکار ترقیاتی منصوبے دوبارہ شروع ہو چکے ، نئی انتظامیہ نے رکے ہوئے منصوبوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں۔
مردان میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی فلاح کے بعض منصوبے طویل عرصے سے التوا کا شکار تھے۔ ان منصوبوں کی تاخیر سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
نئی انتظامیہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بحالی کی ہدایات جاری کیں۔ مختلف مقامات پر مشینری اور عملے کی واپسی کے بعد تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو چکی ہیں ۔
مردان کے شہریوں نے اپنے رد عمل می خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصے سے رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔ شہریوں نے نئی انتظامیہ کے اقدامات سے امیدیں وابستہ کرنے کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کی بنیادی توقعات میں سڑکوں کی تعمیر، عوامی سہولتوں کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل شامل ہیں۔ ان منصوبوں کی بحالی سے متعلق دعووں کی عملی اہمیت کا اندازہ تعمیراتی پیش رفت اور منصوبوں کی تکمیل سے ہوگا۔