پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی1روزہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ شائقین نجی کوریئر سینٹرز سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی۔ لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے 22 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے، جبکہ پاکستان کے میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے رکھی گئی ہے۔
اسی طرح سیریز کے فائنل میچ کے ٹکٹ کی ابتدائی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے ابتدائی میچز راولپنڈی میں ہوں گے، جبکہ 25 سے 31 اکتوبر تک فائنل سمیت4 مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔