عاطف اسلم نے اہلیہ کی سالگرہ کیسے منائی؟ تصاویر سامنے آگئیں

عاطف اسلم نے اہلیہ کی سالگرہ کیسے منائی؟ تصاویر سامنے آگئیں

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کی سالگرہ دبئی میں خصوصی انداز میں منائی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

عاطف اسلم نے اس موقع پر دبئی کے ایک پُرتعیش ریسٹورنٹ میں خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ریلیز سے پہلے ہی پاکستانی فلم ’کالا پانی‘ نے عالمی توجہ حاصل کرلی

گلوکار نے اہلیہ کے اس خاص دن کو یادگار بنانے کے لیے خوبصورت کیک اور پھولوں کے گلدستے کا انتظام کیا۔ اس موقع پر سارہ بھروانہ سیاہ رنگ کے چمک دار لباس میں نظر آئیں اور دوستوں کی موجودگی میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ دبئی میں ہونے والی اس تقریب کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

editor

Related Articles