محمد رضوان معاذ صداقت کو پاکستان ٹیم کی شرٹ میں دیکھ کر خوشی سے نہال، کیا کہا؟

محمد رضوان معاذ صداقت کو پاکستان ٹیم کی شرٹ میں دیکھ کر خوشی سے نہال، کیا کہا؟

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے معاذصداقت کو پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معاذ صداقت کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں محمد رضوان نے کہا  کہ یہ کل کی بات لگتی ہے کہ پشاور میں میرے گھر مجھے ایک لڑکا ملنے آیا، بھائی ہارون کے ساتھ آنے والے لڑکے کا پاکستان کے لیے کھیلنا خواب تھا۔

 انہوں نے  کہا کہ اس نوجوان لڑکے کی آنکھوں میں بہت اُمیدیں تھیں اور دل میں عزم تھا اور آج اسی بچے معاذ صداقت کو پاکستان کی شرٹ پہنے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، مجھے امید ہے کہ یہ خوبصورت سفر کا آغاز ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : معاذ صداقت نے سی پی ایل میں تاریخ رقم کردی، تیز ترین سنچری بنانیوالے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کی شرٹ پہننے کا خواب ہو یا کچھ اور حاصل کرنا ہو م پاکستانحنت، صبر اور اللّٰہ پر یقین رکھیں۔

وکٹ کیپر بلے باز نے صاحبزادہ فرحان اور قومی ٹیم کو ہوم سیریز جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔

یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے نے محمد رضوان سے کیا کیا تفصیلات مانگیں، آزاد ڈیجیٹل نے سوالنامہ حاصل کر لیا

واضح رہے کہ  پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ، گزشتہ روز معاذ صداقت نے 96 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

editor

Related Articles