پر تشدد انتشار کا خاتمہ ، باڑہ بازار میں زندگی معمول پر، تاجروں نے کاروبار دوبارہ شروع کر دیا

پر تشدد انتشار کا خاتمہ ، باڑہ بازار میں زندگی معمول پر، تاجروں نے کاروبار دوبارہ شروع کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حالیہ سیاسی انتشار اور حالات کی خرابی کے بعد باڑہ بازار میں زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے ، ہنگامہ آرائی  کا بادل چھٹنے کے بعد بازار کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں اور تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔

تجارتی سرگرمیاں بحال، خریداروں کا ہجوم

پی ٹی آئی کے انتشاری ڈرامے ختم ہوتے ہی مقامی دکانداروں اور تاجروں نے اپنی دکانیں اور کاروباری مراکزدوبارہ کھول لیے ہیں، جس کے بعد بازاروں میں خریداروں کا رش دیکھا جا رہا ہے ، تاجر برادری نے پرسکون ماحول کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل احتجاج اور انتشار کی وجہ سے نہ صرف ان کا روزگار شدید متاثر ہو رہا تھا بلکہ عام شہریوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا تھا۔

اس حوالے سے باڑہ بازار کے دکانداروں کا  کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مسلسل احتجاج، انتشار اور سڑکوں کی بندش نے مقامی معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی تھی ،  روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے غریب دکاندار اور ریڑھی بان نانِ شبینہ کے محتاج ہو چکے تھے ،  تاجروں نے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے امن و امان کی اس صورتحال کو برقرار رکھیں گے تاکہ تعطل کا شکار معاشی پہیہ روان رہ سکے اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:. اب کاغذی رپورٹ نہیں، عمارتوں کا موقع پر معائنہ، خیبرپختونخوا میں آج سے اسکولوں کی جانچ کا کام شروع

باڑہ بازار میں رونقوں کی یہ واپسی اور معاشی پہیے کا دوبارہ چلنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام اور تاجر برادری پرتشدد سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، پی ٹی آئی کے مسلسل احتجاج، ہنگامہ آرائی اور انارکی کی سیاست نے عام شہریوں کے روزگار اور ملک کے معاشی استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

اپنے سیاسی مفادات کے لیے معاشی سرگرمیوں کو مفلوج کرنا اور دیہاڑی دار طبقے کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننا کسی بھی طور پر عوامی خدمت نہیں ہو سکتا ،  خیبر کے تاجروں اور عوام نے سڑکیں آباد کر کے اور کاروبار بحال کر کے پی ٹی آئی کی انتشار پسندانہ سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

editor

Related Articles