اداکارہ سکینہ خان نے امریکا میں شادی کرلی، عروسی تصاویر سامنے آگئیں

اداکارہ سکینہ خان نے امریکا میں شادی کرلی، عروسی تصاویر سامنے آگئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سکینہ خان نے امریکا میں شادی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے شادی کے موقع پر سرخ اور سنہری رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا، جبکہ ان کے شوہر سفید شیروانی میں نظر آئے۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں سکینہ خان کے دلہن کے روپ، میک اپ اور منفرد انداز کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک نام، 2 زندگیاں، چین میں منفرد جوڑے کی شادی کے چرچے

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دینے کے لیے شوبز انڈسٹری سے عارضی وقفہ لینے پر غور کر رہی ہیں۔ سکینہ خان کی شادی پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

editor

Related Articles