سعودی عرب میں پاکستانی فنکاروں کی محفلیں، حمیرا ارشد اور ذیشان روکھڑی کی شرکت

سعودی عرب میں پاکستانی فنکاروں کی محفلیں، حمیرا ارشد اور ذیشان روکھڑی کی شرکت

پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد سعودی عرب پہنچ گئی ہیں، جہاں دمام، ریاض اور جدہ میں پاکستانی فنکاروں کے موسیقی اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

دمام پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محبت انہیں سعودی عرب لے آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن سے گہری محبت رکھتے ہیں اور ہمیشہ پاکستان سے اپنا تعلق برقرار رکھتے ہیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ بیرون ملک رہنے والا ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے۔ اس لیے سب کو چاہیے کہ اپنے اچھے کردار، مثبت رویے اور ذمہ دارانہ طرز عمل سے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا تاثر پیش کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف فلم ڈائریکٹر کو سزا، سوشل میڈیا اور بیرون ملک سفر پر بھی پابندی

پاکبان کے زیر اہتمام سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان پروگراموں میں حمیرا ارشد، ذیشان روکھڑی اور دیگر پاکستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ان تقریبات کا مقصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے وطن کی موسیقی اور ثقافت سے جوڑنا اور انہیں تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ پاکستانی فنکاروں کی ان محفلوں سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے ملک کی ثقافت اور موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

editor

Related Articles