فضل الرحمن کا حال بھی پی ٹی آئی جیسا ہوگا، ریاست مخالف بیان بازی پر کرک کے شہری پھٹ پڑے

فضل الرحمن کا حال بھی پی ٹی آئی جیسا ہوگا، ریاست مخالف بیان بازی پر کرک کے شہری پھٹ پڑے

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمن کی قومی اسمبلی میں تقریر اور قومی سلامتی اور ریاست کے اداروں کے خلاف جاری بیانات پر ضلع کرک کے شہریوں  نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ،  مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ ملک دشمن بیانیے کو فروغ دینے والوں کو پی ٹی آئی سے سبق سیکھنا چاہیے۔

قومی اداروں پر تنقید اورتضحیک آمیز بیانات کی مذمت    

آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں کرک  کے مقامی شہری کا کہنا تھا کہ  فضل الرحمان کی جانب سے اسمبلی میں دیے گئے بیانات اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کا انداز کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے ، فضل الرحمن نے یہ بات کہ یہ ریاست ماں ہے اور ماں بچوں کو تقسیم کر رہی ہے، یہ بیان انتہائی غلط اور نامناسب ہے اور وہ اس کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔

 انہوں نے واضح کیا کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، اس طرح کی الزام تراشی اور ریاست مخالف بیان بازی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

 مقامی شہری نے  سخت الفاظ میں کہا کہ ذاتی سیاسی مفادات کے لیے ریاست کو نشانہ بنانے والے  ہوش کے ناخن لیں ، اگر فضل الرحمان نے اپنا یہ رویہ نہ بدلا تو ان کا سیاسی انجام بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جیسا ہوگا، جنہیں غلط فیصلوں اور ریاست مخالف بیانیے کے باعث شدید سیاسی رسوائی و ہزیمت  کا سامنا کرنا پڑا۔

کرک کے شہری کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں جو فضل الرحمن نے الفاظ استعمال کیے ہیں وہ کیونکہ اس وقت تنہا رہ چکا ہے، حکومت میں نہیں ہے اور اب اس کو سیاسی پچھتاوے کا سامنا ہے۔

 ملکی سلامتی اور امن اولین ترجیح  

مقامی شہری کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک میں جو صورتحال ہے، ایک طرف دہشتگردی ، دوسری  طرف جو پی ٹی آئی نے جو ملک میں جو فساد برپا کیا، اس صوبے میں جو گورنر راج لگا وہ  ایک اہم قدم ہے، انشااللہ اس صوبے میں دہشتگردی بھی ختم ہو جائے گی اور امن بھی آ جائے گا ، ملک مزید کسی انتشار یا فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

شہری نے گورنر راج کو خوش آئند قرار دیتے کہا کہ  صوبے میں گورنر راج جیسے اقدامات  امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیےاہم  ہے ،  فضل الرحمن کو شرپسندانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں :وفاق پر چڑھ دوڑنے ،لڑنے کٹنے اور مرنے پر اکسانے والا پی ٹی آئی کا ڈرپوک لیڈر اقبال آفریدی افغانستان فرار ہوگیا

کرک کے شہریوں کا یہ ردعمل اس بات کی  گواہی ہے کہ اب عوام ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی زبان درازی اور گمراہ کن بیانیے کو مزید برداشت کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں ،  فضل الرحمان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ذاتی سیاسی بقا کی خاطر ملک اور اداروں پر حملے کرنے کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے،  اگر انہوں نے اپنے اس زہریلے اور محاذ آرائی پر مبنی رویے سے فوری توبہ نہ کی، تو تاریخ گواہ ہے کہ عوام انہیں بھی اسی طرح سیاسی تنہائی اور گمنامی کے اندھیروں میں دھکیل دیں گے جیسے ان سے پہلے ریاست سے ٹکرانے والوں کا حشر ہو چکا ہے۔

editor

Related Articles