گھوٹکی: سندھ اور پنجاب کے درمیان مرکزی ٹریک کھول دیا گیا۔ یہ شاہراہ پی ٹی آئی کی طرف سے جاری احتجاج کے باعث بند کردیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سندھ سے پنجاب جانے اور پنجاب اور دوسرے صوبے سے سندھ آنے والے دونوں ٹریک کھول دیئے گئے۔
پولیس کے مطابق کئی گھنٹوں تک ٹریفک بند رہنے کے باعث مرکزی ٹریک پر ٹریفک روانگی شدید متاثر ہوئی تھی۔ دونوں ٹریکس پر ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھییں۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں، ٹریفک کی مکمل بحالی کیلئے اقدامات جاری ہے۔
امکان ہے ٹریفک کی مکمل بحالی آج کی جائے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے پیش نظر مختلف شاہراہوں کو بند کیاگیا تھا۔