دہشتگروں کے حق میں ہونیوالا سہیل آفریدی کا لانگ مارچ ’شارٹ ٹرم مارچ‘ بن چکا ہے ، عظمیٰ بخاری

دہشتگروں کے حق میں ہونیوالا سہیل آفریدی کا لانگ مارچ ’شارٹ ٹرم مارچ‘ بن چکا ہے ،  عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کا لانگ مارچ ’’شارٹ ٹرم مارچ‘‘ میں تبدیل ہوچکا ہے جو دہشت گردوں کے حق میں ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورت حال اور سہیل آفریدی کے مارچ کے مقاصد پر سوالات اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک طرف دہشت گردی ہو رہی تو دوسری طرف سہیل آفریدی کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں، یہ مارچ نہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں ہے اور نہ پختون عوام کے حق میں ہے۔ صوبہ غیر محفوظ ہے لیکن سڑکوں پر دندناتا مارچ مکمل محفوظ ہے۔

ان کاکہنا تھا  کہ سیکیورٹی فورسز صوبے کی عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہی ہیں لیکن ایک مسخرہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر انہی فورسز کا مذاق اڑا رہا اور دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ استعمال کرتا ہے، پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کو ایک مسخرے ’’کنٹینر باز‘‘ نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی لانگ مارچ پشاور پہنچ کر دم توڑ گیا، آخری پڑاؤ پر سناٹا، وزیراعلیٰ اور قیادت غائب!

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ ہے، اس صوبے کی پولیس اور لوگوں کی دہشے گردی کے خلاف قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کے پی کے لوگ خود ڈیمانڈ کر رہے کہ انکی پی ٹی آئی اور نالائق ٹولے سے جان چھڑائی جائے، عوام کے مسترد کیے جانے کے بعد اے آئی سے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صوبہ معاشی دلدل میں، عوام فاقوں پر ! سہیل آفریدی کے لانگ مارچ میں شاہانہ ضیافتوں اور وسائل کی لوٹ مار کا پردہ فاش

editor

Related Articles