مریخ پر سورج کی پہلی کرنیں، ناسا نے دلکش منظر دکھا دیا

مریخ پر سورج کی پہلی کرنیں، ناسا نے دلکش منظر دکھا دیا

زمین پر سورج طلوع ہوتے تو ہم روز دیکھتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی مریخ پر سورج کی روشنی پھیلتے دیکھی ہے؟ ناسا کے کیوروسٹی روور نے سرخ سیارے پر طلوع آفتاب کے بعد کا ایک حیرت انگیز منظر محفوظ کر لیا۔

سورج کی پہلی کرنیں جب پہاڑوں کی چوٹیوں کو روشن کرتی ہیں تو یہ منظر ہر کسی کو مسحور کر دیتا ہے۔ اب ذرا تصور کریں کہ یہی منظر زمین کے بجائے مریخ پر دکھائی دے، جہاں سرخ سیارے کی قدیم چٹانیں سورج کی روشنی میں چمکتی نظر آتی ہیں۔

ناسا کے مریخ پر موجود کیوروسٹی روور نے ایسا ہی ایک دلکش منظر اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ اس تصویر میں مریخ کی اربوں سال قدیم چٹانیں سورج کی روشنی سے روشن دکھائی دیتی ہیں، جبکہ دور پہاڑیوں کا منظر بھی توجہ کھینچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام کا نیا اے آئی فیچر متعارف، اب چند الفاظ سے اپنا گانا بنائیں

یہ تصویر سورج طلوع ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد لی گئی تھی، جس میں مریخ کی سطح اور اس کے قدرتی مناظر کی خوبصورتی نمایاں ہے۔کیوروسٹی روور اگست 2012 میں مریخ پر اترا تھا۔ یہ روبوٹک گاڑی سرخ سیارے کی زمین، چٹانوں اور ماضی کے ماحول کا مطالعہ کر رہی ہے۔ 2014 سے یہ مریخ کے تقریباً3 میل بلند ماؤنٹ شارپ کے علاقے میں تحقیق کر رہی ہے۔

مریخ پر سورج طلوع ہونے کا یہ منظر نہ صرف دلکش ہے بلکہ سائنس دانوں کو سرخ سیارے کے ماحول اور اس کی سطح کو بہتر طور پر سمجھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

editor

Related Articles