دو ماہ کی کم ترین سطح سے سونا پھر اوپر اٹھنے لگا، قیمت کہاں پہنچ گئی؟

دو ماہ کی کم ترین سطح سے سونا پھر اوپر اٹھنے لگا، قیمت کہاں پہنچ گئی؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں جمعے کے روز ایک فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جس کی بنیادی وجوہات میں امریکی ڈالر کی قدر میں نرمی امریکی ٹریژری بانڈز کی پیداوار میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں گراوٹ شامل ہیں سرمایہ کاروں کی توجہ اب امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ مالیاتی پالیسی اور مہنگائی کی صورت حال پر مرکوز ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 9 اکتوبر کو صبح 3 بج کر 53 منٹ تک اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.1 فیصد اضافے کے بعد 4,177.44 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 1.1 فیصد بڑھ کر 4,202 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔ اس سے قبل بدھ کے روز سونے کی قیمت دو ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی تیزی میں کمی آنے سے دیگر کرنسیوں کے حامل خریداروں کے لیے ڈالر میں قیمت والا سونا نسبتاً سستا ہوگیا، جس سے اس کی طلب کو سہارا ملا۔ دوسری جانب امریکا کے 10 سالہ ٹریژری بانڈز کی پیداوار میں مسلسل دوسرے سیشن کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جس نے بھی سونے کی قیمت میں اضافے میں کردار ادا کیا

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان میں رابطہ، کیا بات ہوئی؟ اندر کی خبر سامنے آگئی

دریں اثنا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، کیونکہ مشرق وسطیٰ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات میں کسی حد تک کمی آئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نومبر میں ہونے والے وسط مدتی کانگریسی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا، جبکہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت کے اشارے بھی سامنے آئے ہیں۔

 سونے کی قیمت میں مزید اضافے کے امکانات کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال برقرار ہے۔  رپورٹ کے مطابق سینٹ لوئس فیڈرل ریزرو کے صدر البرٹو موسالم نے مہنگائی کو کم کرنے کے لیے سخت مالیاتی پالیسی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ شرح سود میں اضافے یا اسے طویل عرصے تک بلند سطح پر برقرار رکھنے کے امکانات سونے کی قیمت پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، کیونکہ سونا روایتی طور پر سود ادا نہیں کرتا۔

سرمایہ کار اب امریکی فیڈرل ریزرو کے آئندہ اقدامات، مہنگائی کے اعداد و شمار اور ڈالر کی سمت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان عوامل میں آنے والی تبدیلیاں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے اگلے رخ کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں

Qaisar Mirza
editor

Related Articles