خیبر پختونخوا حکومت نے سابق مونال ریسٹورنٹ کے قریب ہری پور کے علاقے خانیال میں نیا خیبر پختونخوا ہاؤس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آزاد ڈیجیٹل کو دستیاب دستاویزات کے مطابق اس عالی شان کے پی ہاؤس کی تعمیر پر 50 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، جبکہ ابتدائی طور پر 25 کروڑ روپے اس منصوبے کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہری پور کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو اس منصوبے کے لیے موضوع مقام کے تعین کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
نیز ہری پور کے ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ حکام کو منصوبے کے پی سی ون کی فوری تیاری کے لئے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔