ٹرمپ کا فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم

ٹرمپ کا فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا اور یہ عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے لکھاکہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں، روس کا دوسرا نمبر جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔

امریکی صدر نےکہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیےکیا کیونکہ دوسرے ممالک کے پاس ٹیسٹنگ پروگرام موجود ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف کو 57 سےکم ہو کر47 فیصد کردیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، صدر شی سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔

امریکا اور چین کے درمیان بہت سی چیزوں پر اتفاق ہوچکا، ٹرمپ کی شی جن پنگ سے ملاقات میں گفتگو ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع ہوجائےگی اور نایاب معدنیات کے معاملات میں مزید رکاوٹیں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کروں گا اور میرے دورہ چین کے بعد چینی صدر امریکا آئیں گے. امریکی صدر نے کہا کہ ہم چینی صدر کے ساتھ یوکرین معاملے پر مل کر کام کرنے جارہے ہیں جبکہ تائیوان کے معاملے پر بات چیت نہیں ہوئی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *