پولینڈ کے نائب وزیراعظم سیکورسکی نے دہشت گردی پر بھارت کا بیانیہ مسترد کر دیا۔
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق نئی دلی میں ملاقات میں بھارت اور پولینڈ کے درمیان سفارتی کشیدگی سامنے آئی ، پولینڈ کے نائب وزیراعظم سیکورسکی نے بھارتی سرزمین پر کھڑے ہو کر منافقانہ بھارتی پالیسی اور جھوٹ بے نقاب کر دیا۔
بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق نئی دہلی میں ملاقات کے دوران بھارت اور پولینڈ کے درمیان سفارتی کشیدگی کھل کر سامنے آگئی ۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیوں کے بعد بھارت کا ایران کی چابہار بندرگاہ سے انخلا
صحافیوں سے گفتگو میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم سیکورسکی نے کہاکہ بھارت نے روس میں ہونے والی زاپاد 2025 فوجی مشقوں میں حصہ لیا، جنہیں ہم خطرناک سمجھتے ہیں ، دہشتگردی کے معاملے میں ہم ایک ہی سوچ رکھتے ہیں، لیکن یقیناً بھارت کے حوالہ سے ہمارے تحفظات ہیں۔
پولینڈ کے نائب وزیراعظم کا بیان اس موقف کی تائید ہے کہ بھارت نیٹ ریجنل ڈی سٹیبلائزر ہے۔
🚨🚨ناکام خارجہ پالیسی کے باعث عالمی سطح پر بھارت کی ہزیمت کا سلسلہ جاری ،انتہا پسندنظریات اور ناکام سفارت کاری کے باعث بھارت کو عالمی سطح پر مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے۔۔پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے دہشتگردی پر بھارت کاگمراہ کن بیانیہ یکسر مسترد کر دیا۔۔ pic.twitter.com/AN4dhbUaHc
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) January 21, 2026

